پارکو نے 15کروڑکا کنٹریکٹ بغیرٹینڈرجرمن کمپنی کودیدیا

کنٹریکٹ منسوخ کر کے ٹینڈر اوپن مارکیٹ میں کھولاجائے ،مقامی کمپنیوں کامطالبہ

کنٹریکٹ منسوخ کر کے ٹینڈر اوپن مارکیٹ میں کھولاجائے ،مقامی کمپنیوں کامطالبہ

سرکاری ادارے پارکو آئل ریفائنری نے پٹرولیم مصنوعات صاف کر کے قابل استمال بنانے سمیت حفاظتی امور کیلیے نائٹروجن سے متعلقہ بڑا کنٹریکٹ ٹینڈرکے بغیرجرمن ملٹی نیشنل کمپنی کو دے دیا۔

ایکسپریس کودستیاب دستاویزات کے مطابق پارکو نے500کیوبک میٹرز فی گھنٹہ حجم کی نائٹروجن فراہم کرنے کا اضافی کنٹریکٹ قوانین کے برعکس مقامی کمپنیوں کو نظر انداز کرکے غیرملکی کمپنی کودیا۔کنٹریکٹ کامالیتی حجم15کروڑ روپے سالانہ ہے ۔




مقامی کمپنیوں کے مالکان نے کنٹریکٹ منسوخ کر کے ٹینڈراوپن مارکیٹ میں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load Next Story