حکومت نے گیس معاہدے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ن لیگ

اقتدار ملا تو جائزہ لیں گے، اگر معاہدہ ملکی مفاد میں ہوا تو جاری رکھا جائے گا، مشاہد اللہ


INP March 12, 2013
اقتدار ملا تو جائزہ لیں گے، اگر معاہدہ ملکی مفاد میں ہوا تو جاری رکھا جائے گا، مشاہد اللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پاک ایران گیس معاہدے پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو معاہدے کا جائزہ لیاجائے گا۔ اگر معاہدہ ملکی مفاد میں ہوا تو اسے جاری رکھا جائے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بادامی باغ واقعے پر پنجاب حکومت نے فوری کارروائی کرکے واقعے میں ملوٖث160 افراد کو گرفتار کہاجبکہ متاثرین کیلیے 5لاکھ امداد دینے کا بھی اعلان کیا ۔



اس وقت پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، نگراں حکومت کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرناپڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اگرمسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں