امیتابھ بچن کی عید میلاد النبیﷺکے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں مدینے کی تصویر بھی شیئر کرائی ہے


ویب ڈیسک December 02, 2017
امیتابھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں نعتوں کے اشعار بھی درج ہیں۔ فوٹو: فائل

BEIRUT: بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اورٹوئٹرپرحضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرمبارک باد دی ہے۔ بگ بی کی جانب سے لکھا گیا کہ اس مبارک دن کے موقع پر وہ سب کو مبارباد پیش کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت اورامن کا پیغام بھی دیا۔

اداکارکی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کچھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں آقائے دوجہاں ﷺکی تعریف میں پڑھی جانے والی نعتوں کے اشعاربھی درج ہیں جب کہ ان ہی تصاویرمیں انہوں نے مدینے کی تصویربھی شیئر کرائی ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔