امریکا میں فیس بک بانی کی بہن دوران پروازجنسی ہراسانی کا شکار

فضائی سفر کے دوران نشے میں دھت شخص نے غیراخلاقی جملے کسے، رینڈی زکر برگ


ویب ڈیسک December 02, 2017
زکر برگ کی بہن نے جنسی حراسانی پر الاسکا ایئر لائنز کو شکایتی خط لکھا ہے۔ فوٹو:فائل

امریکا میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کےدوران جنسی ہراسانی کا شکار بن گئیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بانی فیس بک کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران طیارے کی فرسٹ کلاس میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اور ان پر جملے کسے۔

رینڈی زکر برک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ وہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے نے میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔

رینڈی زکربرگ نے نے جنسی ہراسانی کے اس ناخشگوار واقعے پر الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس کے جواب میں ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینڈی زگربرک کی جانب سے لکھا گیا خط سنجیدہ نوعیت کا اور انتہائی پریشان کن ہے، ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔