سانحہ بادامی باغ کیخلاف سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج
اقلیتی رکن سلیم کھوکھرکی زیرقیادت نیشنل جسٹس اینڈپیس کمیشن نے مظاہرہ کیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن سلیم خورشید کی قیادت میں نیشنل جسٹس اینڈپیس کمیشن کے زیراہتمام سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسمبلی کی سیڑھیوں پر سانحہ بادامی باغ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں فادرصالح دائیگو، فادر آرتھرچارلر، فادر قیصرفیروز، فادر ایڈورڈجوزف، فادر پیٹرجون کے علاوہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگارہے تھے کہ ''قائد اعظم کا پاکستان بحال کرو، مذہبی انتہا پسندی بند کرو، کالے قوانین ختم کرو، مذہبی تعصب بند کرو، مسیحیوں کو تحفظ فراہم کرو۔'' سلیم خورشیدکھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ پرامن احتجاج اس بات کا غماز ہے کہ ہم پاکستان کی خوش حالی اور سالمیت چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں قانون سازی ایسی کی جائے کہ سب کو تحفظ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کی جانب سے ازخودنوٹس لینے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ان کی دادرسی کریں گے۔
انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر قومی کمیشن برائے امن وانصاف کراچی فادرصالح دائیگو نے کہا کہ مسیحی برادری نے اس ملک کو بنانے سے لے کر آج تک اس ملک کی بقا اور سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ہم اس ملک کے محب وطن شہری کے طور پر اپنی ذمے داریاں آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔