وہاڑی میں زیر تعمیرعمارت گرنے سے بچہ جاں بحق 30 افراد زخمی
زیر تعمیر عمارت پڑوس میں موجود مکان پر گری جہاں لوگ تعزیت کے لیے جمع تھے۔
نواحی قصبہ لڈن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وہاڑی کے نواحی قصبہ لڈن میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ ملبے سے 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے تاہم ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے میں زخمی افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ کے بارے میں بتایا کہ زیرتعمیر عمارت کھدائی کے دوران برابر میں ایک مکان پر گری جس میں کسی فرد کے انتقال کے بعد گاؤں کے لوگ تعزیت کے لئے جمع تھے۔ ملبے تلے 30 افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں تاہم آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح تعداد کا بتایا جاسکتا ہے۔