پاک بحریہ نے خلیج عدن میں کئی روز سے پھنسی کشتی کو بچالیا

کشتی کے مسافر کئی روز سے بغیر خوراک امداد کے منتظر تھے، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک December 02, 2017
گزشتہ چند روز میں پاکستان نیوی کا کھلے سمندر میں یہ دوسرا امدادی آپریشن ہے۔ فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں کئی روز سے پھنسی کشتی کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے بحری گشت کے دوران خلیج عدن میں کئی روزسے پھنسی کارگو کشتی کو بچالیا۔ پی این ایس ذوالفقارنے خراب سمندری حالات میں 16 گھنٹے تک آپریشن کرنے کے بعد کشتی کو کھینچ کر بحفاظت ساحل کے قریب پہنچایا۔ بچائی گئی کشتی سفر کے دوران اپنی آپریشنل صلاحیت کھو چکی تھی اور مسافر کئی دنوں سے بغیر پینے کے پانی اور خوراک سمندر میں امداد کے منتظر تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ زمانہ امن و جنگ دونوں میں عسکری، سفارتی اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور گزشتہ چند دنوں میں پاکستان نیوی کا کھلے سمندر میں یہ اس طرز کا دوسرا امدادی آپریشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں