
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت کے لیے پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سلیم شہزاد کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے پر عدالت برہم
سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو اورنگی میں جلسہ کروں گا جس میں سقوط ڈھاکہ کے اسباب پر روشنی ڈالی جائے گی، جلسے میں اپنی پارٹی کا بھی اعلان کروں گا، اورنگی سے ہی انتخابات میں حصہ لوں گا، شہر کے باقی حلقوں سے بھی اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کروں گا۔
سلیم شہزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی میں نہ چائنا کٹنگ والے ہوں گے نہ ٹارگٹ کلرز بلکہ ڈرائی کلینرز بھی نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد 2 ماہ قبل بھی پارٹی بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔