اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کرنیوالے ٹھیکیدار اشتہاری قرار
کرپشن پر ٹھیکے داروں کو اشتہاری قراردے کر ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن
PESHAWAR:
حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے زیرِ تعمیر میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کو تسلیم کرلیا ہے۔محکمہ انسداد ِ بدعنوانی نے اعتراف کیا ہے کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن کرنے والے ٹھیکیداروں کو اشتہاری قرار دے کر ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔اورنج ٹرین کنٹریکٹر عامر لطیف ،مسعود حسین شاہ اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جب کہ کروڑوں کی کرپشن کے بدلےان کی ایک ارب کی سیکیورٹی ضبط کرلی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چینی ساختہ اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ٹھیکیداروں اور ان کی کمپنیوں میں محکمہ انسدادِ بدعنوانی کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں نے بھی چھان بین شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے اور حکومت پنجاب نے ٹرین بنانے والی چینی کمپنی سے اس منصوبے پر 700ملین ڈالر کم کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔