لاہور میں موبائل چوری کے الزام میں نوجوان کو آگ لگادی گئی

آئی جی پنجاب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی

آئی جی پنجاب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی،فوٹو:فائل

لاہور میں موبائل چوری کے الزام پر 19 سالہ نوجوان کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ارشد نامی نوجوان کو موبائل چور قرار دے کر اسے جلا دیا گیا۔ ارشد پر بعض نوجوانوں نے موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سرِ عام پٹرول چھڑک کر مبینہ چور کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ارشد شدید جھلس گیا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی۔ نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے گرفتار




ارشد کے والد نے واقعے سے متعلق تحریری درخواست مقامی تھانے میں جمع کرادی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔
Load Next Story