ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی کے 5 ہزار رنزمکمل
ویرات کوہلی 3 میچز کی سیریز میں مسلسل سنچریاں داغنے والے پہلے کپتان بھی بن گئے
PESHAWAR:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر کے 63 ویں میچ میں 20 ویں سنچری داغ کر 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔
ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں اور چوتھے تیزترین بیٹسمین بن گئے ہیں، وہ 3 میچز کی سیریز میں مسلسل سنچریاں داغنے والے پہلے کپتان بھی بنے ہیں۔ کوہلی نے یہاں تک پہنچنے کے لیے 105 اننگز کا سہارا لیا، سنیل گاوسکر نے 95، سہواگ نے 98 اور ٹنڈولکرنے 103 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
دوسری جانب سری لنکن بولر دلرووان پریرا نے شیکھردھون کوآؤٹ کرکے ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی، وہ کیریئر کے 25ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیزترین سری لنکن بولر بنے، انہوں نے مرلی دھرن سے دو میچز قبل کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں۔