چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كیلئے كوششیں كررہے ہیں گورنر بلوچستان

نسل انسانی كے تحفظ اور پائیدار ترقی كے لئے جامع منصوبہ بندی كی ضرورت ہے، محمد خان اچکزئی


ویب ڈیسک December 02, 2017
نسل انسانی كے تحفظ اور پائیدار ترقی كے لئے جامع منصوبہ بندی كی ضرورت ہے، محمد خان اچکزئی . فوٹو : فائل

لاہور: گورنر بلوچستان محمد خان اچكزئی نے كہا ہے كہ چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كے لئے مشتركہ كوششیں كررہے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے چین اور پاكستان كے ریڈ كریسنٹ سوسائٹی كے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت كرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاكستان انسانیت كی فلاح وبہبود كے لئے مشتركہ كوشش كررہے ہیں جس سے دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے كے تجربات سے استفادہ حاصل كریں گے بلكہ اس سے دكھی انسانیت كی خدمت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

محمد خان اچکزئی نے كہا كہ ضروری ہے كہ قدرتی آفات كے دوران عوام میں ان آفات كے خطرات كو كم كرنے اور اس صورتحال سے نمٹنے كے لئے اس كی افادیت اور آگاہی كو زیادہ سے زیادہ اجاگر كیا جائے۔ انہوں نے چائینیز ریڈ كراس فاؤنڈیشن كی جانب سے گوادر میں لوگوں كو طبی سہولیات فراہم كرنے كے لئے قائم كردہ اسپتال كو خوش آئند قراردیتے ہوئے كہا كہ مستقبل میں بلوچستان كے روٹس پر سی پیک كے تحت مزید اسپتال قائم كرنے سے عوام الناس كو طبی سہولیات كی فراہمی كی راہ ہموار ہوگی۔

اس موقع پر چائینیز ریڈ كراس فاؤنڈیشن كے سربراہ نے گورنر بلوچستان كو اپنے ادارے كی كاركردگی سے آگاہ كیا اور انہیں گوادر میں نئے تعمیر شدہ اسپتال كے افتتاح كرنے كی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں