دل کے دورے سے قبل خبردارکرنے والی ایپ تیار
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پر یہ ایپلی کیشن آپ کو فوری خبردار کردے گی
ٹیکنالوجی فرم ایپل نے ایسی ایپلی کیشن تیارکی ہے جو دل کے دورے سے قبل ہی آپ کو خطرے کا الرٹ جاری کردے گی۔
کمپیوٹر اور آئی فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے ایک موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جو ایپل واچ (دستی گھڑی) سے ڈیٹا حاصل کرکے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پرصارف کو فوری آگاہ کرے گی، جیسا کہ دل کی دھڑکن کا تیزہونا دل کے دورے کا ایک بڑا سبب ہے، اس ایپلی کیشن کا نام '' ایپل ہارٹ اسٹڈی'' رکھا گیا ہے جو کہ ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر سے ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔
ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسرجیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیارکرنے کے لیے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اورفوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے نہ صرف ہم لوگوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔
یہ ایپلی کیشن یو ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جو کہ ایپل واچ سیریز ون یا بعد کے ماڈلز میں انسٹال ہوسکے گی، یہ ایپ ہارٹ ریٹ (فی منٹ دل کی دھڑکن) اوردھڑکن کے درست یا بے ترتیب ہونے کے عمل کونوٹ کرتی ہے۔
اگرسب کچھ درست ہے تو گھڑی میں گرین لائٹ جلے گی جب کہ غیر معمولی صورتحال میں گھڑی کی لائٹ فلشنگ (جل بجھ) کرنے لگے گی جس کے بعد ایپل واچ اور آئی فون میں ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جو آپ کواس غیر معمولی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
ایپل کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس ایپ کی مدد سے آپ کو مفت ڈاکٹری مشاورت اور ای سی جی (الیکٹرو کارڈیو گرام) کی مفت سہولت حاصل ہوسکے گی۔