کیا شکیل شیخ کے بغیر بورڈ نہیں چل سکتا جو مشیر بنادیا گیا ذکا اشرف

میرے دور میں مشیر بنانے کی کوئی روایت نہیں تھی، سابق چیئرمین بورڈ


Sports Reporter December 03, 2017
میرے دور میں مشیر بنانے کی کوئی روایت نہیں تھی، سابق چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: فائل

سابق چیئرمین ذکا اشرف نے پی سی بی آئین کو بچکانہ قرار دیدیا۔

''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پی سی بی کے معاملات عجیب انداز میں چلائے جا رہے ہیں کیا شکیل شیخ کے بغیر بورڈ نہیں چل سکتا جو ان کو مشیر بنایا گیا،میرے دور میں مشیر بنانے کی کوئی روایت نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ میں نے بوگس کلبز کے خلاف ایکشن لیا تو لوگوں نے چندہ کرکے عدالت میں کیس کردیا، اس وقت احساس ہوا کہ لوگ باہر بیٹھ کر چیئرمین پی سی بی کی ڈوریاں ہلاتے ہیں۔

ایک سوال پر ذکا اشرف نے کہا کہ بورڈ حکام کی غفلت کے سبب پی ایس ایل فکسنگ سے آلودہ ہوئی،کرکٹ کے ساتھ ملک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا، کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تو مسائل پیدا نہ ہوں لیکن ادھر یواے ای میں لیگ شروع ہو دوسری طرف بورڈ کا پورا عملہ سرکاری خرچ پر وہاں ڈیرے ڈال دیتا ہے،یہ کوئی طریقہ کار نہیں، بہتر ہے کہ سب اپنی اصل ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں