اسٹیون اسمتھ انگلش بولرز سے الجھتے رہے امپائر علیم ڈار نے الگ کرایا

براڈ اور اسمتھ کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔


Sports Desk December 03, 2017
براڈ اور اسمتھ کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔فوٹو؛ اے ایف پی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ جب تک کریز پر رہے انگلش بولرز سے الجھتے رہے۔

اسٹیون اسمتھ نے میچ کے دوران فاسٹ بولرز اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو نشانے پر رکھا جب کہ ایک اوور میں براڈ اور اسمتھ کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسمتھ نے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کریگ اورٹن کو بھی نہیں بخشا، وہ جب بولنگ کیلیے آئے تو ان سے کہا کہ تم تو بہت ہی سلو بولنگ کرتے ہو، ان کی اس حرکت کا مقصد انھیں دباؤ میں لانا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں