مشکل وقت میں عمران خان نے حوصلہ دیا گنگولی

عمران خان نے کہا جب آپ اونچا اڑیں تو راستے میں آنے والے کالے بادل مزید اونچا اڑنے پر اکساتے ہیں، گنگولی


Sports Desk December 03, 2017
عمران خان نے کہا کہ راستے میں آنے والے کالے بادل مزید اونچا اڑنے پر اکساتے ہیں، گنگولی۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی بھی پاکستان کے عظیم قائد عمران خان کے احسان مند نکلے جب کہ وہ آج بھی حوصلہ افزائی کے ان دو بول کو نہیں بھول پائے جنھوں نے انھیں مایوسی کے اندھیروں سے باہر آنے میں مدد دی تھی۔

گنگولی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ کوچ گریگ چیپل کے دور میں مجھے کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا، میں بہت غصے میں تھا، اسی عالم میں ایڈن گارڈنز کے دوڑتے ہوئے 21 چکر بھی لگائے، مایوسی کے اس دور میں میرا لاہور جانا ہوا جہاں پر عمران خان سے ملاقات ہوئی، میرے ان کے ساتھ کافی اچھے تعلقات ہیں، انھوں نے مجھے کہا کہ جب آپ اونچا اڑیں تو راستے میں آنے والے کالے بادل مزید اونچا اڑنے پر اکساتے ہیں، میں ان کے یہ الفاظ کبھی نہیں بھول پاؤں گا جن سے مجھے حوصلہ ملا اور میں نے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں