اسلام آباد وفاق المدارس کاعلما کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ

مظاہرین چادریں بچھا کر سڑک پر بیٹھے رہے، درس دیا گیا، طلبا نے 832قرآن مجید ختم کیے.

اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے دوران مظاہرین سڑک پر بیٹھے ہوئے ہیں. فوٹو : آن لائن

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد میں کتاب بردار پیغام امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔


مولانا عبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم گولیاں کھانے کے لیے پیدا نہیںہوئے اگرحالات نے مجبور کیا تو ہم خوددہشت گردوںاورعلماء وطلباء کے قاتلوں کو گولیا ںماریںگے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکریٹر ی جنرل مولاناحنیف جالندھری نے کہاکہ بین الاقوامی ایجنڈے اور اسلام دشمنوں کی ایماء پر علماء وطلباء کو شہید کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے ،مولانا قاضی عبد الرشیدنے کہاکہ علماء وطلباء کے قاتلوںکوکیفرکردار تک پہچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

اس موقع ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک حکومت ان بے گناہوں کے قتل کی ذمہ دار ہے،اگر علما و طلبا کے قتل کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھرمیں پھیلا دیا جائیگا،مظاہرے میں علماء وطلباء دریاں اور چادریں بچھا کر سڑک پر بیٹھے رہے اور قرآن وحدیث کی تعلیم دیتے رہے، طلباء نے 832قرآن مجید ختم اور سیکڑوں احادیث کی تلاوت کی،آن لائن کے مطابق شرکا نے بادامی باغ واقعے میں بے گناہ لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کرنیکی مذمت کی ۔دریں اثناء مولانامحمدحنیف جالندھری نے اعلان کیاہے کہ وفاق المدارس کی2014میںگولڈن جوبلی تقریبات منعقد ہونگی۔
Load Next Story