
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی امرتسر جیل میں قید گونگے، بہرے پاکستانی بچے کی شناخت ہوگئی، بچے کا نام حسنین ہے اور وہ لاہور کے سرحدی علاقے بھماں جھگیاں کا رہائشی ہے، 15 سالہ حسنین رواں برس 2 مئی کو گھر سے نکلا اور پھر واپس نہیں لوٹ سکا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ حسنین پاکستانی کرنسی نوٹ، پرچم اور قائد اعظم کی تصویر کو پہچانتا ہے۔ بھارتی حکام نے چند ہفتے پہلے اس بچے کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی حکام نے بچے کے والدین کی تلاش کے لیے وزارت خارجہ کو تفصیلات فراہم کیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے بھیجی جانے والی تصویر کی وجہ سے بچے کی شناخت ہوسکی جس کے بعد حسنین کے والدین نے بیٹے کو پاکستان واپس لانے کے لیے حکام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔