دانش تیموراورعائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکاردانش تیموراوراداکارہ عائزہ خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی


ویب ڈیسک December 03, 2017
اداکارہ کی جانب سے شئیرکی گئی تصویر میں بیٹے کا نام محمد رایان لکھا گیا: فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار دانش تیموراور اداکارہ عائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبرانہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پردی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BbL3pVdBaoV/"]

اس خبرکو بھی پڑھیں: دانش تیمور اورعائزہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اب اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پربیٹے کی پہلی تصویرشئیر کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتی وائرل ہوگئی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BcMsrvmhTIC/"]

اداکارہ کی جانب سے شئیرکی گئی تصویر میں بیٹے کا نام محمد رایان تیمورلکھا گیا۔ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام حورین ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔