پوپ فرانسس نے میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی

لفظ روہنگیا استعمال کرنے سے مسلم پناہ گزینوں کی واپسی کا دروازہ بند ہوسکتا تھا، پوپ فرانسس


ویب ڈیسک December 03, 2017
لفظ روہنگیا استعمال کرنے سے مسلمانوں کی واپسی کا دروازہ بند ہوسکتا تھا، پوپ فرانسس فوٹو:رائٹرز

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے کہا گیا تھا کہ لفظ روہنگیا استعمال کرنے سے ملک میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا دروازہ بند ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش سے اٹلی کے شہر روم واپس جاتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی شرط پر میانمار اور بنگلا دیش کا دورہ کیا، دورے کا اصل مقصد میانمار حکام تک پیغام پہنچانا تھا۔ انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین بہت بری حالت میں ہیں جنہیں دیکھ کر میں آنسو ضبط نہیں کرسکا۔

اس سے قبل پوپ فرانسس نے بنگلا دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں میں پناہ گزینوں سے خطاب کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسس نے روہنگیا مسلمانوں سے کہا کہ وہ ان پر ظلم ڈھانے والوں کی طرف سے ان سے معذرت چاہتے ہیں، ان سب کی طرف سے جنہوں نے آپ کو تکالیف پہنچائیں، ان سب کی طرف سے جنہوں نے آپ کو نقصان پہنچایا، میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |