بدبخت شخص نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

ملزم ادریس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے باپ افضل اور بھائی جنید کو قتل کردیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 03, 2017
ملزم ادریس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

تحصیل ستیانہ میں معمولی تلخ کلامی پر ادریس نامی شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل ستیانہ میں بدبخت شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد افضل اور محمد جنید سے ہوئی جب کہ قاتل ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم نہ ہونے اور رپورٹ درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |