نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے عمران خان
نواز شریف ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، چیرمین پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے۔
چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کی ہر چیز قربان کے لیے تیار ہیں، حکومت بتائے کہ کون سا دباؤ تھا اور کس کو خوش کرنے کیلیے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے عدلیہ و فوج کے خلاف سازش کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، نواز شریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے، جسے بچانے کے لیے وہ ہر کام، سمجھوتہ اور مفاہمت کرنے کے لیے تیار ہیں، یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 کے الیکشن میں ناچنے گانے والے فارغ ہوجائیں گے، نواز شریف
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت میں آئی تو خیبرپختون خوا کی طرح پنجاب پولیس بھی ٹھیک کردیں گے، وردی بدل کر پولیس کو ڈاکیا نہیں بنائیں گے بلکہ محکمے میں اصلاحات کریں گے اور سیاسی مداخلت سے پاک کریں گے، پنجاب میں تھانیداروں کا تبادلہ رائیونڈ سے ہوتا ہے، 'چھٹکو' حمزہ اور مریم پولیس افسروں کے تبادلے کرتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے آئی جی پنجاب پولیس ذاتی نوکر کی طرح بیٹھتا ہے، خیبر پختونخوا کی پولیس مثالی پولیس ہے جس نے گزشتہ دنوں پشاور کو بڑے قتل عام سے بچایا، پولیس کمانڈوز 5 منٹ میں پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ نہ پہنچتے تو 2014 جیسا اے پی ایس جیسا سانحہ پیش آتا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کو نیا خیبرپختون خوا نظر نہیں آرہا، مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر تقریر کی، یہی تو نیا خیبر پختون خوا اور تبدیلی ہے، پرانے خیبرپختون خوا میں تو آپ ڈر کے مارے آتے ہی نہیں تھے، ختم نبوت حساس معاملہ ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کرتا، لیکن دھرنے کے بعد جس جوش و خروش سے ن لیگ نے میلاد منایا اس کی مثال نہیں ملتی اور عابد شیر علی نے ہری پگڑی باندھی ہوئی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئٹہ میں نواز شریف کی تقریر سنی، وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہم نے صوبائی تقسیم ختم کرنی ہے اور چاروں صوبوں کے عوام میں نفرتیں نہیں بڑھانی بلکہ ختم کرنی ہیں، پی ٹی آئی ملک کو متحد کرے گی، نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچانے والا ہر کام کرنے کے لیے تیار ہے، نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی ڈر ہے کہ اگلی باری ان کی ہے، نیب چیرمین سے اپیل ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامے کی بھی تحقیقات کریں اور حدیبیہ کیس کو کھولیں جس میں پورے شریف خاندان کا نام ہے۔
اس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو 94 ارب کے فنڈز رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ، اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔