بھارت میں سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث امپائرز کو ٹیسٹ میچ کئی بار روکنا پڑا


ویب ڈیسک December 03, 2017
فضائی آلودگی کے باعث امپائرز کو ٹیسٹ میچ کئی بار روکنا پڑا. فوٹو : اے ایف پی

QUETTA: شدید آلودگی کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کو منہ پر ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا۔

دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جہاں عام دنوں میں بہت زیادہ فضائی آلودگی رہتی ہے جب کہ دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی کی شرح عام دنوں کے مقابلے میں بڑھ جاتی ہے، اس فضائی آلودگی نے نئی دہلی کے شہریوں کو جہاں پریشان کیا ہوا ہے وہیں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ میچ کے دوران پریشان کیے رکھا اور کھلاڑیوں کو ماسک لگاکر میچ کھیلنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو فضائی آلودگی کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکن کھلاڑی لنچ بریک کے بعد ماسک لگاکر میدان میں اترے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔



ٹیسٹ میچ کے دوران فضائی آلودگی کے باعث کئی بار میچ روکنا پڑا، سریلنکن کپتان دنیش چندیمل نے امپائرز کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران فضائی آلودگی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، میچ کے دوران صورتحال اس قدر ابتر ہوگئی کہ سری لنکن کھلاڑی سورنگا اکمل طبیعت خراب ہونے پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد سری لنکن ٹیم کے صرف 10 کھلاڑی ہی گراؤنڈ میں باقی رہ گئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : دنیا کے آلودہ ترین شہر دہلی کی فضائی آلودگی میں 17 گنا اضافہ

واضح رہے کہ آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاؤں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |