سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے خورشید شاہ
ریاست کے ساتھ جبر ہورہا ہے اور بدقسمتی سے اداروں کی جنگ ہورہی ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو اور پارلیمنٹ 5 سال پورے کرے، ریاست کے ساتھ جبر ہورہا ہے، بدقسمتی سے اداروں کی جنگ ہورہی ہے تاہم پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہے اور 5 دسمبر کو پاکستان بھر سے کارکنان پریڈ گراؤنڈ جلسے میں آئیں گے۔