نوشہرہ میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکا 4 افراد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جی ٹی روڈ میں واقع صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب نالے میں پڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں