کراچی پولیس اور رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 34 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک ایٹ ایم ایم اور ایک ریپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک ایٹ ایم ایم اور ایک ریپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا فوٹو: اے ایف پی

لانڈھی میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔

رینجرز حکام کےمطابق لانڈھی کےعلاقے گلشن بونیر نیو مظفرآباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا گیا ، اس دوران علاقوے کو گھیرے میں لے کر تمام راستے لوگوں کی آمدروفت کے لئے بند کردیئے گئے ، رینجرز نے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز کی خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔


7 گھنٹےتک جاری رہنے والے آپریشن میں رینجرز کے 1000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 31مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرمختلف اقسام کے ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں، زیر حراست افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایاجارہا ہے ۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیر کالونی اور بخاری کالونی میں پولیس نے ناکہ بندی کرکے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر3 ملزمان کو حراست میں لے کر ایک ٹی ٹی پستول ، ایک سیون ایم ایم رائفل،ایک ایٹ ایم ایم اور ایک ریپیٹر برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم کئی سنگین جرائم اور وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story