فیصل آباد نوٹیفکیشن جاری ہونے تک وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پنجاب کابینہ نے فیصل آباد سمیت 5 ڈویژنز میں ہائی کورٹ بنچوں کے قیام کی سمری منظورکرلی ہے

وکلاء کے پانچ ہفتوں سے جاری احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وکلاء نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک عدالتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ نے فیصل آباد سمیت 5 ڈویژنز میں ہائی کورٹ بنچوں کے قیام کی سمری منظورکرلی ہے لیکن فیصل آباد کے وکلاء بضد ہیں کہ وہ نوٹی فکیشن جاری ہونے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، وکلاء کے پانچ ہفتوں سے جاری احتجاج کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story