کراچی کورنگی کراسنگ کے قریب بس الٹنےسے 16 افراد زخمی

کورنگی کراسنگ پر بس تیز رفتاری کے باعث موٓڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، مسافروں بیان


ویب ڈیسک March 12, 2013
گنجائش سےزیادہ مسافربس میں سوار تھے ، اس لئے بس الٹ گئی ، مسافر فوٹو: فائل

کورنگی کراسنگ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کراسنگ پر گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث موٓڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جہاں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

حادثےکے فوری بعد بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرارہوگئے جبکہ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں