سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے

چہرے پر صابن کا استعمال کم کردیں، جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔

چہرے پر صابن کا استعمال کم کردیں، جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں، فوٹو : فائل

سردیوں میں جلد پر نمی کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرے اور ہاتھ پاؤں کی کھال پھٹنے لگتی ہے، بعض خواتین کا رنگ بھی کالا پڑجاتا ہے اس لیے سرد ہوائیں چلنے لگیں تو چہرے پر صابن کا استعمال ممکنہ حد تک کم کردینا چاہیے اس سے جلد خشک ہوتی ہے، جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پیا جائے۔

جب بھی چہرہ اور ہاتھ پاؤں دھوئیں تو کولڈ کریم یا لوشن استعمال کریں اس طرح خشکی سے حفاظت رہے گی۔ چہرے پر موئسچرائزر کی مقدار ذرا کم رکھیں۔ فالتو چکنائی کو روئی یا ٹشو رول کی مدد سے صاف کریں کیونکہ زائد چکنائی سے چہرے پر دانے نکلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گیلے تولیے کو چہرے پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں یا چہرے پر پانی کے چھینٹیں ماریں پھر تولیے سے چہرے کو تھپتھپائیں پھر فوراً موئسچرائزر لگالیں۔ ایک بوتل ہمیشہ پرس میں رکھیں تاکہ جہاں ضرورت محسوس ہو اسے استعمال کرسکیں۔


سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے رات کو سونے سے قبل ہلکے صابن اور پانی سے منہ دھوئیں، ' ڈیپ پور کلینزر' سے جلد کی صفائی کریں، چہرے اور گردن پر اچھی طرح ' اسکن فوڈ' لگائیں اور 20 منٹ بعد ٹشو سے صاف کریں، رات کے وقت ہلکا سا اسکن ٹانک لگائیں، ہاتھوں اور پاؤں پر پیٹرولیم جیلی رات سوتے وقت لازمی لگائیں۔

علاوہ ازیں گلیسرین اور عرق گلاب ہم وزن لے کر اس میں ایک حصہ ہائیڈروجن شامل کریں اور اس لوشن کو گردن، ہاتھوں، پاؤں اور جلد کے ان حصوں پر لگائیں جہاں سیاہ دھبے ہوں، اس کے روزانہ استعمال سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے اور ہاتھوں اور پاؤں کی جلد میں چمک پیدا ہوجائے گی۔
Load Next Story