ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی چھپانے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن تقسیم

صدر مملکت نے کاغذات نامزدگی کا نیا مسودہ مسترد بھی کر دیا تو الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر قائم رہے گا، شہزاد اکبر


// March 12, 2013
صدر مملکت نے کاغذات نامزدگی کا نیا مسودہ مسترد بھی کر دیا تو الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر قائم رہے گا، شہزاد اکبر۔ فوٹو: فائل

آئندہ انتخابات کے لیے ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی چھپانے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن تقسیم ،سندھ کے رکن کا حمایت کرنے سے انکار،اختلافی نوٹ جمع کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے رکن روشن عیسانی نے کاغذات نامزدگی پر اختلافی نوٹ جمع کرادیا، ان کا موقف تھا کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری دینا صدر کا اختیار ہے اور الیکشن کمیشن کو صدر کی منظوری کے بعد کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کا اختیار ہے، لہذا وہ نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے فیصلہ پر دستخط نہیں کررہے۔

کمیشن کے دوسرے رکن شہزاد اکبر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ صدر مملکت نے کاغذات نامزدگی کا نیا مسودہ مسترد بھی کر دیا تو الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر قائم رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کے لیے مسودہ پیر کی شام کو پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو بھجوادیا گیا تھا تاہم نئے کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر اگر کوئی عدالت میں جانا چاہتا ہے تو شوق سے جائے ،عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا وہ الیکشن کمیشن کو قبول ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں