جسٹس ناصرالملک نے این آراوعمل درآمد کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

عدنان خواجہ اوراحمد ریاض کے معاملے میں پشاورہائی کورٹ میں جوفیصلہ دیا تھا وہ اس کیس میں آڑے آرہا ہے، جسٹس ناصرالملک


ویب ڈیسک March 12, 2013
عدنان خواجہ اوراحمد ریاض کے معاملے میں پشاورہائی کورٹ میں جوفیصلہ دیا تھا وہ اس کیس میں آڑے آرہا ہے، جسٹس ناصرالملک۔ فوٹو فائل

PESHAWAR: جسٹس ناصرالملک نے سپریم کورٹ میں این آراوعمل درآمد کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد بنچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آراوعملدرآمد کیس میں ملک قیوم ، عدنان خواجہ اوراحمد ریاض سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ انہوں نے عدنان خواجہ اوراحمد ریاض کے معاملے میں پشاورہائی کورٹ میں جوفیصلہ دیا تھا وہ اس کیس میں آڑے آرہا ہے، اس لیے وہ کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔

اس سے پہلے سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں نیب کے اختیارات کا معاملہ بھی طے کیا جائے گا اورفیصلے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں