سہراب گوٹھ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہگیر زخمی سائٹ سے 4ملزمان گرفتار

سہراب گوٹھ، پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہگیر زخمی، سائٹ سے 4ملزمان گرفتار

سہراب گوٹھ، پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہگیر زخمی، سائٹ سے 4ملزمان گرفتار (فوٹو فائل)

سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا، قائد آباد، عزیز آباد اور سعید آباد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے، سائٹ پولیس نے افضا الطاف فلائی اوور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود الآصف اسکوائر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردیجس کی زد میں آکر راہگیر جمیل ولد ہاشم خان زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سعید آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے حماد ولد ریاض زخمی ہوگیا، عزیز آباد میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے ریحان ولد سلیم زخمی ہوگیا، قائد آباد الکرم ٹیکسٹائل ملز کے قریب فائرنگ سے عثمان ولد انور زخمی ہوگیا،


سائٹ پولیس نے افضا الطاف فلائی اوور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے، ایس ایچ او سائٹ اے ایریا رائو رفیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ گذشتہ روز افضا الطاف فلائی اوور کے قریب پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کو روکا تو انھوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کے بعد انھیں پکڑلیا ۔

رائو رفیق کا کہنا ہے کہ پولیس نے 4 ملزمان امتیاز علی ولد عثمان خان ، علی بہادر ولد سبزواری ، ظہور خان ولد سید نور خان اور فضل اللہ ولد غوثی زمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسے اسلحہ اور متعدد رائونڈ برآمد کرلیے ، پولیس نے ان کے قبضے سے شہریوں سے اسلحے کے زور پر چھینے گئے 11 موبائل فون بھی برآمد کرلیے۔
Load Next Story