بنوں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا 2 افراد جاں بحق 14 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

تھانا صدر کے سامنے پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں تھانا صدر کے سامنے پولیس موبائل کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں راہگیر باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں 4موٹرسائیکلیں، 6 دکانیں اورکئی ریڑھیاں بھی تباہ ہوگئیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کر لئے۔

Recommended Stories

Load Next Story