پاک فوج کے پہلے سکھ افسر کی شادی آرمی چیف کا نیک تمناؤں کاپیغام

پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک December 04, 2017
پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ کی شادی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا ہے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق ہرچرن سنگھ کی شادی گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوئی جب کہ تقریب میں پاک فوج کے حاضر سروس اور رٹائرڈ افسروں نے شرکت کی، میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔



ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں