حکومت نے پنجاب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پرسوتیلی ماں جیسا سلوک کیا شہاز شریف
غلط فیصلوں سے آدھا پاکستان گنوا بیٹھے اگراب بھی درست فیصلے نہ کیے تو خدانخواستہ ملک نہیں بچےگا، شہباز شریف
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ پرسوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔
ماڈل ٹاؤن میں تاجروں اورصنعت کاروں کےنمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بندر بانٹ ہورہی ہے، کرپٹ اورنااہل حکمرانوں نے اندھیر نگری مچارکھی ہے، صدرآصف زرداری نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے، علی بابا چالیس چور کے سیاسی فراڈ سے سب واقف ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ پرسوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، 200 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،غلط فیصلوں سے آدھا پاکستان گنوا بیٹھے اگراب بھی درست فیصلے نہ کیے تو خدانخواستہ ملک نہیں بچےگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے لئے غیرملکی امداد کو ایڈ نہیں ایڈز سمجھتے ہیں۔