کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی

کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل سے 24 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیاہے ، جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز مالکان کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔
Load Next Story