بھارت کا کروز میزائل’’نربھئے‘‘ کا تجربہ ناکام ہوگیا بھارتی میڈیا

میزائل کا ہدف1000 کلومیٹررکھاگیاتھا تاہم تجربے کے دوران میزائل نصف فاصلہ بھی طے نہ کرسکا اورراستےمیں ہی گرکرتباہ ہوگیا


ویب ڈیسک March 12, 2013
میزائل کا ہدف1000 کلومیٹررکھاگیاتھا تاہم تجربے کے دوران میزائل نصف فاصلہ بھی طے نہ کرسکا اورراستےمیں ہی گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارت کے پہلے مقامی ساختہ کروز میزائل''نربھئے'' کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، کروز میزائل تجرنے کے دوران اپنے مقررہ ہدف کے نصف سے بھی پہلے گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کے حامل اس کروز میزائل میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، میزائل کا ہدف ایک ہزار کلومیٹر تک رکھا گیا تھا تاہم تجربے کے دوران میزائل اپنے مقررہ ہدف کا نصف فاصلہ بھی طے نہ کرسکا اور راستے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب''نربھئے'' کو تیار کرنے والے بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس تجربے کو ناکام کے بجائے جزوی طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ گو کہ میزائل اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا لیکن اس کے ذریعے دیگر اہداف ضرور حاصل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل روس کے تعاون سے آواز کی رفتار سے تیز''براہموس میزائل'' تیار کرچکا ہے تاہم نربھئے مکمل طور پر مقامی انجینئیرز کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اس میزائل کی تخلیق کرنے والے بھارتی انجینئیرز کا دعویٰ تھا کہ نربھئے اپنے ہدف کو ریڈار میں آئے بغیر نشانہ بنا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں