شارع فیصلحادثے میں زخمی رکشا ڈرائیور دوران علاج چل بسا

پولیس کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی مگر کوئی کارروائی نہیں کی،عینی شاہدین


Staff Reporter August 07, 2012
پولیس پارٹی کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی مگر کوئی کارروائی نہیں کی،عینی شاہدین

اتوار کو رات گئے شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا رکشا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج چل بسا ، حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے تشدد کے بعد ڈرائیور پولیس کے حوالے کیا لیکن وہ پولیس کی غفلت کے باعث فرار ہوگیا، واقعے کے وقت ایس ایچ او آرٹلری میدان پولیس پارٹی کے ہمراہ کچھ ہی فاصلے پر موجود تھے لیکن انھوں نے ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی ، پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ملزم فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |