ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی تجاویز کی منظوری دے دی

پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائیکورٹ میں7ججز کی تقرری جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے6 ججز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
اکرام اللہ خان، عبداللطیف آفریدی، سید افسر شاہ، لال جان خٹک، محمد داؤد خان، مسرت ہلالی اور ملک منظور حسین کو پشاورہائی کورٹ کا جج مقرر کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں 7 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی جس کے تحت اکرام اللہ خان، عبداللطیف آفریدی، سید افسر شاہ، لال جان خٹک، محمد داؤد خان، مسرت ہلالی اور ملک منظور حسین کو پشاورہائی کورٹ کا جج مقرر کیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ سفارشات وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی جو اپنی رسمی منظوری کے بعد سفارشات کو ایوان صدر بھجوائیں گے جو ان سفارشات کی حتمی منظوری دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔