اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے پاکستان کو 13 سے شکست دیدی

بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوکر رہ گئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
پاکستان کی جانب سے بھات کے خلاف واحد گول وقاص شریف نے کیا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر قومی ٹیم کی فائنل تک رسائی کی راہ مسدود کردی۔


ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کے وقاص شریف نے بھارت کے خلاف گول داغ دیا تاہم جلد ہی بھارت نے اس برتری کو برابر کردیا پہلے ہاف میں بھارت نے قومی ٹیم کے خلاف مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔


دوسرے ہاف میں قومی ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف گول کے کئی مواقع ملے تاہم قومی کھلاڑی اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اسی دوران بھارت نے تیسرا گول کرکے اپنی برتری کو مزید مستحکم کردیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔


بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوکر رہ گئے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اس سے قبل 2 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-4 سے کامیابی جبکہ آٓسٹریلیا کے خلاف 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔