ایم کیو ایم نے انتخابی امیدواروں کیلئے درخواست فارم کے اجرا کا اعلان کردیا
الطاف حسین نے نہ خود کبھی انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی اپنے خاندان کے کسی فرد کو اسمبلیوں کی راہ دکھائی، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کے لئے درخواست فارم کے اجرا کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی ملک کی تمام جماعتیں لاکھوں روپے کے عوض اپنے پارٹی ٹکٹس فروخت کرتی ہیں یہاں تک کہ انتخابی ٹکٹ کے لئے درخواست فارم بھی فروخت کئے جاتے ہیں، عام آدمی تو کجا ان کی ہی جماعت کا کارکن بھی انتخابات میں حصہ لینے کا نہیں سوچ سکتا اور نتیجے میں ایسے لوگ اسمبلیوں میں جاتے ہیں جو کامیابی کے بعد اپنے حلقے کے عوام کی صورت دکھانے کے روادار بھی نہیں ہوتے، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ملک کے وسیع تر مفاد سے کتنی مخلص ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، متوسط طبقے کو اسمبلیوں میں پہنچایا، ایم کیو ایم پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، تحریک کے قائد الطاف حسین نے نہ تو خود کبھی انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی اپنے خاندان کے کسی فرد کو اسمبلیوں کی راہ دکھائی، انہوں نے کہا کہ ہم خلوص اور ایمانداری کےساتھ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ملک کا ہر وہ شخص جو ملک کی بلا رنگ و نسل اور مذہب خدمت کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہو ایم کیو ایم کے ٹکٹ کے لئے درخواست دے سکتا ہے ۔ یہ درخواست فارم ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر قائم زونل اور ڈسٹرکٹ آفس اور ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔