ایف بی ایریامیںسیوریج کی لائنوں کیلیے کھدائیمکانات متاثر

بلاک21کے مکینوں نے احتجاجاًکام رکوادیا،واٹربورڈ کا عملہ پائپ چھوڑکرفرار


Staff Reporter August 07, 2012
بلاک21کے مکینوں نے احتجاجاًکام رکوادیا،واٹربورڈ کا عملہ پائپ چھوڑکرفرار

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے فیڈرل بی ایریا بلاک21 کے مکانات کی بنیادوںکی کھدائی کرکے سیوریج کی لائنیں ڈالنے کاکام شروع کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کام رکوادیا اور واٹر بورڈ کا عملہ سڑک کی کھدائی کرنے کے بعد وہاں 3فٹ قطرکے درجنوں پائپ سڑک پرچھوڑکرفرار ہوگیا ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے رہائشی علاقے میں سڑک کی کھدائی کرکے اسے چھوڑدیا گیا ہے جس سے حادثات رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے جبکہ واٹربورڈکے چیف انجینئر فہیہم زیدی سمیت دیگر اہلکار علاقے کے مکینوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے کے قریب فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک 21''اون ہومز''میں ایک کمرشل پلازہ کی تعمیر کے لیے 15فٹ چوڑی سڑک پر3فٹ کی سیوریج کی لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی ہے۔

یہ کمرشل پلازہ فیڈرل بی ایریا اورگلشن اقبال کے سنگم پرراشد منہاس روڈ پر قائم کیا جارہا ہے جس کے لیے واٹربورڈ کی جانب سے سیوریج لائن اون ہومزکی آبادی کے اندرسے گزاری جارہی ہے جسے لیاری ایکسپریس وے کے نیچے بہنے والی لیاری ندی سے ملایاجانا ہے،واٹربورڈکی جانب سے سیوریج لائن ڈالنے کے لیے آبادی کے درمیان جس سڑک کاانتخاب کیا گیا ہے ۔

اس سڑک پردونوں جانب گھر تعمیرہیں اورگھروںکی بنیادوں کے قریب ہی 3فٹ کی لائن ڈالنے کے لیے 6فٹ گہری کھدائی کی گئی ہے جس سے وہاں قائم گھروں کی بنیادیں کمزورہونے کاخدشہ پیداہوگیا ہے ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کرنے کے بعد پہلے توکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی جانب سے وہاں کے مکینوں کورشوت کی پیشکش کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں