ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی
حامد سعید کاظمی کے لندن کے غیر ملکی اکاؤ نٹس سے رقم ملتان منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے
ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق حامد سعید کاظمی کے لندن اور ملتان میں بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے اور رحیم یارخان اور ملتان میں ان کے پلاٹوں کو بھی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دئیےگئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق حامد سعید کاظمی کے لندن کے غیر ملکی اکاؤنٹس سے رقم ملتان منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے حوالے سےرپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو آئندہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی جائے گی۔
سپرپم کورٹ میں حج کرپش کیس کی اگلی سماعت 14 مارچ کو ہوگی جس میں حاضری کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، زین سکیھرا اور اسماعیل قریشی کو بھی سمن جاری کئےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر حج کے دوران حجاج کرام کے لئے سعودی عرب میں مہنگے کرائے پر رہائش کا انتظام کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، اس الزام کے تحت حامد سعید کاظمی کو 15 مارچ 2011 میں گرفتار کیا گیا اور وہ 27 اگست 2012 کو ضمانت پر رہا ہوئے۔