محفوظ کراچی پورے ملک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے صدر آصف زرداری
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کا اتحاد سندھ کو مضبوط بناسکتا ہے، صدر آصف زرداری
لاہور:
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ محفوظ کراچی پورے ملک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے اور پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم،اے این پی کا اتحاد سندھ کو مضبوط بناسکتا ہے۔
کراچی میں صدرآصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور مراد علی شاہ سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ کیا تھا جس میں ہم بڑی حد تک کامیاب بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کا اتحاد سندھ کو مضبوط بناسکتا ہے اور 5 سالہ دور حکومت میں ہمارے اتحاد نے ہی غیر ریاستی عناصر کا راستہ روکا۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو تمام تر توجہ سیکیورٹی پر دی جائے گی، سیکیورٹی کیے لیے سویلین اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اور اس کے لئے مزید فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے کیونکہ محفوظ کراچی پورے ملک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔