صوبے بھر میں بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا ڈی جی نیب بلوچستان

وقت آچکا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر شکست دی جائے، عرفان نعیم منگی

طلبا و طالبات کو اپنے حقوق غصب کرنے والوں کو جوابدہ بنانا ہوگا، ڈی جی نیب بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان عرفان نعیم منگی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اب وقت آچکا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر شکست دی جائے۔

کوئٹہ میں طلبا و طالبات کے مابین تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا جب کہ کرپٹ عناصر نے خود احتسابی کے رہنماء اصولوں کو بھلا کر ہماری نئی نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے جب کہ طلبا و طالبات کو اپنے حقوق غصب کرنے والوں کو جوابدہ بنانا ہوگا۔


عرفان نعیم منگی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر شکست دی جائے جب کہ معاشرے میں عوام سے دھوکہ دہی کے بہت سے مقدمات سامنے آرہے ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام، طلبہ اور تمام طبقہ فکر کو ایسے عناصر کی برملا نشاندہی کرنا ہوگی۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کی صلاحیتیں کسی بھی طرح سے دیگر شہروں کے بچوں سے کم نہیں لیکن اُن کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے طلبہ مستقبل کا معمار ہیں اور کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے طلبہ کا اہم کردار ہے۔
Load Next Story