امن کے لیے پاکستان اپنے حصے سے زیادہ کردار ادا کرچکا سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے امریکی وزیردفاع سے ملاقات میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک December 04, 2017
ہم نے پاکستان سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کر دیں، آرمی چیف - فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کر دیں اور پاکستان اپنے حصے سے زیادہ کردار ادا کرچکا جب کہ رکاوٹوں کے باوجود امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ سے امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں بالخصوص افغانستان اور باہمی دلچسبی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے کے لیے پائیدار اقدامات پر اتفاق کیا گیا، آرمی چیف نے درپیش مسائل کو افہام و تفہیم سے سمجھنے کے عمل کو سراہا۔



امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے کہا کہ مشترکہ اہداف سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان سے مطالبات کرنا امریکا کے مقاصد میں شامل نہیں جب کہ امریکا پاکستان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم کچھ عناصر اب بھی پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے حصے اور وسائل سے زیادہ کردار ادا کرچکا اور ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں بھارتی مداخلت اور افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ذمے دار ملک کی حیثیت سے رکاوٹوں کے باوجود امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |