کشمیر کے بغیرپاکستان نامکمل ہے صدرآزاد کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کودہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کررہا ہے، صدر آزاد کشمیر


ویب ڈیسک December 05, 2017
 عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنےکیلیے آگے آئے، صدر آزاد کشمیر: فوٹو: فائل

MULTAN: صدرآزاد کشمیرمسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کے لیے واحد خودمختار آواز ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہییں، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرے اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلیے آگے آئے اور مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلیےسنجیدہ کوششیں کرے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری بھارت سےآزادی کے حصول کے لیے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کودہشت گردی سے جوڑنے کا پروپیگنڈا اورمقبوضہ وادی میں شہریوں کو قتل اور ان پرتشدد کررہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کو نقصان ہوگا، کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |