جشن آزادی کی تیاریاں جھنڈے اور بیجز گزشتہ سال کی نسبت دگنے نرخ پر فروخت

جشن آزادی کی تیاریاں، جھنڈے اور بیجز گزشتہ سال کی نسبت دگنے نرخ پر فروخت کیے جارہے ہیں


Arshad Baig August 07, 2012
بہادر آباد میں لگائے جانے والے ایک اسٹال پر بچیاں قومی پرچم کو انتہائی انہماک سے دیکھ رہی ہیں(تصاویر:عرفان علی)

یوم آزادی پاکستان ''14اگست''ہر سال نہایت جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس روز ملک پاکستان کی آزادی کی خوشی میں جہاں قومی سطح پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں وہاں گھریلو اور علاقائی سطح پر بھی لوگ پیچھے نہیں رہتے، گھر، گلیوں، محلوں کو جھنڈیوں، جھنڈوں، برقی قمقموں سے سجانا، اپنے لباس کو قومی پرچم جیسا بنانا اور لباس پر قومی جھنڈے یا قومی ہیروزکے بیج لگانے کا لوگ بہت اہتمام کرتے ہیں، اس سال یوم آزادی کے حوالے سے تزئین وآرائش کا سامان جس میں جھنڈے، بیجز، جھنڈیاں اور قومی پرچم والی چوڑیاں اور لباس شامل ہے گذشتہ2برس کی نسبت دگنے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

اس کی سب بڑی وجہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں مسلسل اضافہ بتایا جاتا ہے، قوم کی حب الوطنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شدید مہنگائی کے باوجود اس سامان کی خریداری میں کوئی کمی نہیں آئی،ایکسپریس سروے کے مطابق جولائی کے آخر تک تمام پرنٹنگ کا کام مکمل کرلیا جاتا ہے، ہر سال یوم آزادی کے موقع پر بیچوں کے نت نئے ڈائزائن بنائے جاتے ہیں، اس سال فینسی خوبصورت نگینوں سے آراستہ سبز اور سفید رنگ کے ڈیزائن والے بیچ کی مانگ زیادہ ہے،کاغذ کی جھنڈیوں کی نسبت چائنا ساخت الیکٹرک قمقموں کی لڑیوں کی خریدو فروخت کا رجحان سب سے زیادہ ہے جو کہ کم قیمت پر باآسانی دستیاب ہیں۔

ماہ اگست کے شروع ہی سے ہول سیل مارکیٹوں اور ریٹیل کی دکانوں پر یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تزئین و آرائش کے سامان کی خرید و فروخت کا بڑا زور دیکھنے میں آتا ہے، اس حوالے سے ہول سیل کا اہم مرکز لائٹ ہائوس ہے جہاں سیکڑوں دکانوں پر ہزاروں خریدار آتے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق دیدہ زیب جھنڈیاں، جھنڈے اور بیج خرید کر علاقوں میں جا کر فروخت کرتے ہیں، یوم آزادی پاکستان گذشتہ تین سال سے ماہ رمضان میں آرہا ہے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |