کراچی میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ نے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
وزیر اعلیٰ سندھ نے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فوٹو: فائل

شہر میں گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا، آج پورے دن میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 11 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالا پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت جاوید اور عمران کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا دوسرا واقع ناظم آ باد میں پیش آیا جس میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عابد اور ایک اہلکار کی جان لے لی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شرافی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک اور واقع میں محمد اصغر جاں بحق ہوگیا، ناظم آباد میں عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے سیاسی جماعت کے کارکن اعجاز جعفری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، میمن گوٹھ ملیر ندی میں کار سوار ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندہ کر 2 مغویوں کو اپنے ہمراہ لائے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا اکبر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں