نیب ریفرنسز نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم کودی گئی رقم کی تفصیلات پیش

نوازشریف کےاکاؤنٹ سے مریم کو 13جون 2015 کو12 ملین، 15 نومبرکو 28.8 ملین جبکہ 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے منتقل ہوئے


ویب ڈیسک December 05, 2017
احتساب عدالت کے باہرسیکورٹی انتظامات بھی معمول سے بہت کم ہیں: فوٹو: فائل

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم نواز سمیت دیگر افراد کو منتقل کی گئی رقوم کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے استثنیٰ ملنے کے باعث نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان ترین جب کہ مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، ان کی غیر حاضری میں فیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی جانب سے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم صفدرسمیت دیگر افراد کو جاری چیکس کی تفصیلات پیش کردیں، جس کے مطابق نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم صفدرکو 13 جون 2015 کو12 ملین جب کہ 15 نومبر 2015 کو 28.8 ملین، 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں